کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی تقرری کا کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
سابق کپتان اسکاٹ لینڈ کرکٹ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ ذمے داریاں نبھائیں گے، انہیں دورہ نیپال کیلیے ذمے داری سو نپ دی گئی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائمنٹ آئی سی سی کی سی ڈبلیو سی ایل ٹو ہے، جس میں ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔
اظہر علی نے بتایا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، میرا کیرئیر کے آغاز میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ تعلق رہا ہے۔
سابق کرکٹر نے شاہین آفریدی کو ’میڈیم پیسر‘ قرار دے دیا
اُن کا کہنا تھا کہ میں کام کے آغاز اور باصلاحیت ٹیم آگے بڑھا نے میں مدد کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


