ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر اظہر علی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ رضوان اور خواجہ نافع کو کمپیئر کریں تو محمد رضوان خواجہ نافع سے بہتر تھے۔

سابق کپتان اظہر علی کا اسپورٹس کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد رضوان کو ہم نے اس لئے ٹیم سے نکالا تھا کہ اس کا اسٹرائک ریٹ کم تھا، بابر نمبر 4 پر آئے، اب ہمیں اُن کی پرفارمنس میں کافی بہتری نظر آرہی ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ جو اسٹرائک ریٹ ہم باقی پلیئرز کے دیکھ رہے ہیں، اس سے تو ابھی بھی رضوان کا بہتر ہے۔

پی ایس ایل آکشن، عمر اکمل کا نام شامل نہ کرنے پر کامران اکمل سیخ پا

سابق کپتان نے کہا کہ اب تو کچھ نہیں ہوسکتا کیونکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ فائنل ہوچکا ہے، مگر آپ کو رضوان کو replacment کے طور پر ساتھ رکھ لینا چاہئے تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں