جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اظہر علی نے اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے اہم کھلاڑی کو باہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان اظہر علی نے اپنے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے اہم کھلاڑی کو باہر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں سابق کپتان اظہر علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے قومی 15 رکنی اسکواڈ کے نام بتائے جس میں سلمان علی آغا کو باہر کرکے شاہین آفریدی کو کپتان بنایا گیا ہے۔

اظہر علی نے اوپنر میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کو شامل کیا ہے۔

سابق کپتان نے ون ڈاؤن پر بابر اعظم کو رکھا ہے جبکہ فخر زمان چوتھے نمبر پر موجود ہیں، مڈل آرڈر میں انہوں نے محمد رضوان کو شامل کیا۔

اظہر علی نے آل راؤنڈرز میں محمد نواز، فہیم اشرف اور محمد وسیئر جونیئر کو رکھا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان ہوں گے۔

انہوں نے فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو شامل کیا ہے جبکہ اسپنرز میں ابرار احمد، شاداب خان شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں