تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

اظہر علی نے سرفراز احمد کو جواب دیدیا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کے خصوصی پیغام کا جواب دے دیا۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے سرفراز احمد نے اظہر علی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں لی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیغام لکھا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ اظہربھائی مضبوط رہیں، ہم کم بیک کریں گے، پاکستان زندہ باد۔

سابق کپتان کی جانب سے حوصلہ افزائی کا مثبت جواب دیتے ہوئے اظہر علی نے لکھا کہ انشااللہ، آپ بہترین انسان ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹرز نے اظہر علی کی ذاتی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کپتان پر بھی کڑی تنقید کی تھی۔

علاوہ ازیں سابق کپتان و لیجنڈری بیٹسمین انضمام الحق نے مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست پر ٹیم کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب بھی انگلینڈ سے کافی بہتر ہے اور سیریز بھی جیت سکتا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستانی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن بکھرنے پر بولرز دباؤ کا شکار ہوگئے تھے جب آپ مشکل مرحلے سے گزر رہے ہوں تو ٹیم کی باڈی لینگویج تبدیل نہیں ہونی چاہیے لیکن پاکستان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا کھلاڑی دباؤ میں آگئے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ اس مشکل صورتحال میں جب ٹیم کو شکست ہو جائے تو ٹیم منیجمنٹ کا کردار انتہائی اہم ہو جاتا ہے اس کا کام ہے کہ وہ ذہن سازی کرے اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرے۔

انضمام نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کو بیان کرے کہ پہلی اننگز میں 300 سے زائد بنائے، برتری حاصل کی اور بولنگ شاندار رہی، ایسے مثبت پہلوؤں پر بات چیت کرے تاکہ شکست سے ٹیم کے گرے ہوئے مورال کو اٹھایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اب بھی انگلینڈ سے زیادہ بہتر ہے اور سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ٹیم متوازی اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اس لیے ٹیم کو سیریز میں کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -