بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

اظہر علی پی سی بی کے عہدوں سے مستعفی ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی پی سی بی کے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق اظہرعلی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا، انہوں نے سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے معاملات سونپے جانے پر استتعفی دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان کو سلیکشن کمیٹی کے رکن کے ساتھ یوتھ ڈیولمپنٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

اظہر علی کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر 2010 سے 2022 تک 12 سالوں پر محیط ہے۔ اس دوران انہوں نے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ 9 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔

انہوں نے 2017 میں ملک کی تاریخی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق، اظہر کا شمار پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ 96 ٹیسٹ میچوں میں 42.49 کی اوسط سے 7,097 رنز کے ساتھ، وہ ملک کے پانچویں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

سزا اور جزا کا قانون رکھیں گے تو پھر کھلاڑی بھی محتاط ہونگے، اظہر علی

وہ صرف یونس خان، جاوید میانداد، انضمام الحق اور محمد یوسف سے پیچھے ہیں۔ ان کے کیریئر میں 19 سنچریاں اور 34 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں