سابق کپتان اظہر علی نے محمد رضوان اور بنگلادیشی کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے پر ردعمل دے دیا ہے۔
پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ محمد رضوان کئی مرتبہ زیادہ بریک لے کر بولرز کو تنگ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم سے بیٹنگ میں پرفارمنس نہیں آرہی، ہمارے بولرز جب دوسرا اور تیسرا اسپیل کرنے آرہے ہیں وہ پانچ دن کے لیے کافی نہیں ہے۔
یہ پڑھیں: ویڈیو: محمد رضوان اور لٹن داس میں تلخ جملوں کا تبادلہ
اظہر علی نے کہا کہ ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی کے خلاف پلان کرتی ہیں، رضوان کے بارے میں بھی وہ سوچ کر آئے ہوں گے کہ اس کو تنگ کرنا ہے، رضوان بھی کئی مرتبہ بولرز کو بریک لے کر تنگ کرتے ہیں جس سے فیلڈنگ زائد بھی متاثر ہوتی ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہیٹ آف دی موومنٹ ہوجاتی ہے اور وہ لوگ تھوڑا سا زیادہ کرگئے جسے وہ لوگ بھی مانیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل آپ رضوان کی اننگز کو دیکھیں تو وہ ہیمسٹرنگ انجری کا بہانہ کرچکے ہیں اگر اس طرح کی انجری ہو تو کھلاڑی بیٹنگ نہیں کرسکتا ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ امپائر کو بھی چاہیے کہ وہ دیکھیں کہ فیلڈنگ سائیڈ کو زیادہ انتظار نہ کروانا پڑے، لٹن داس اور بنگلادیش کے کھلاڑیوں نے کچھ زیادہ بھی کردیا ہے۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


