بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

اظہر علی نے وہاب ریاض سے ادھار پیسے مانگے تو کیا جواب ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان اظہر علی نے وہاب ریاض سے ادھار پیسے مانگے تو انہیں کیا جواب ملا؟

نجی ٹی وی کے شو میں میزبان نے سابق کپتان اظہر علی سے کہا کہ اگر میں ابھی آپ سے کہوں کہ بابر اعظم کو کال کریں؟ جواب میں سابق کرکٹر نے کہا کہ فون نہیں اٹھائیں گے کیونکہ وہ میچ کھیل رہے ہیں۔

میزبان نے کہا کہ کونسے ایسے کرکٹر ہیں جنہیں آپ کال کریں تو وہ فون اٹھالیں گے۔

اظہر علی نے کہا کہ وہاب ریاض کو فون کروں گا تو وہ اٹھا لے گا۔

یہ پڑھیں: اظہر علی نے اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے اہم کھلاڑی کو باہر کردیا

میزبان نے کہا کہ آپ کو وہاب ریاض کو فون کرکے یہ کہنا ہے کہ میں مارٹ پر کھڑا ہوں کارڈ سے ٹرانزیکشن نہیں ہورہی تو تم مجھے پچاس ہزار روپے ٹرانسفر کرسکتے ہو، جب وہ اکاؤنٹ نمبر مانگیں تو آپ سچ بتا دینا؟

اظہر علی نے پھر وہاب ریاض کو فون کیا اور انہوں نے فون اٹھا کر خیریت دریافت کی۔

سابق کپتان نے وہاب سے کہا کہ مجھے ارجنٹ کام ہے جس پر سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ حکم کریں، اظہر علی نے کہا کہ اکاؤنٹ نمبر دے رہا ہوں پچاس ہزار بھیج دو، شاپنگ کے لیے آیا تھا میرا کارڈ نہیں چل رہا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ آپ اکاؤنٹ نمبر بھیجو میں پیسے ٹرانسفر کررہا ہوں۔

سابق کپتان نے پھر سچ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایک شو میں تھا تم ٹیسٹ میں پاس ہوگئے ہو۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں