پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کو شامل کیا جانا چاہیے تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اسپیشل ٹرانسمیشن کے دوران بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ رضوان کو کم اسٹرائیک ریٹ اور اسٹرائیک کو مؤثر طریقے سے نہ روٹیٹ کرنے کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ رضوان، خواجہ نافع سے زیادہ مضبوط آپشن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ نافع میں صلاحیت ہے لیکن ان کے اعدادوشمار اتنے اچھے نہیں ہیں۔
اظہر علی نے کہا کہ محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ اور تجربہ دوسرے کیپرز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ اگر کسی متبادل کی ضرورت ہو تو محمد رضوان کو پہلا انتخاب ہونا چاہیے۔
یہ پڑھیں: ’عثمان خان اب تک خود کو انٹرنیشنل کرکٹ میں نہ ڈھال سکے‘
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بھارت کی کنڈیشنز محمد رضوان کو سپورٹ کرتی ہیں جہاں انہیں ٹیم میں 5 یا 6 نمبر پر رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ رضوان کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے جس سے میں متفق نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز راولپنڈی نے مختلف کیٹیگریز میں محمد رضوان، سیم بلنگز، زمان خان اور یاسر خان کی خدمات حاصل کیں۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پلاٹینم کیٹیگری میں 56 ملین روپے میں سائن کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


