جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

محمدعامر کی واپسی، محمدحفیظ اوراظہرعلی کا فٹنس کیمپ میں شرکت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی اور محمد حفیظ نے پی سی بی فٹنس اورٹریننگ کیمپ میں شمولیت سے انکارکردیا، انکار کی وجہ کیمپ میں محمد عامرکی موجودگی ہے۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی اور محمد حفیظ کا موقف ہے کہ محمد عامر کے ہوتے ہوئے وہ کسی کیمپ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی فٹںس کیمپ میں شمولیت پرشدید احتجاج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پی سی بی نے محمد عامرکی جانب سے ضابطے کی تمام کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد انہیں فٹنس کیمپ میں اپنی فٹنس کا ثبوت دینا ہوگا تاکہ وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکیں۔

چیئرمین پی سی بی اور محمد عامر کے درمیانگزشتہ روز ایک ملاقات ہوئی تھی جس میں شہریارخان نے محمد عامر کو ڈسپلن کو برقرار رکھنے اور رویئے کو بہتررکھنےکی ہدایت کی جس پرمحمد عامرنے شہریار خان کو یقین دہانی کرائی کہ دوبارہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

پی سی بی کے مطابق کئی کمنٹیٹرزاورناقدین نے محمد عامرکی شمولیت پر سوالیہ نشان اٹھائے تھےجس پرپی سی بی محمدعامرکے دفاع میں سامنے آیا اورموقف اختیارکیا کہ محمد عامر اپنی سزا بھی مکمل کر چکے ہیں اس لئے انہیں موقع دیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں