بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں سے کہہ دیا عامر کا ساتھ دینا ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی سے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کی دوسری ملاقات میں اینٹی عامر ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا اور اظہر علی اور محمد حفیظ نے ٹریننگ کیمپ جوائن کر لیا، دونوں کھلاڑی اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں اور ٹریننگ کمیپ کا حصہ بھی بن گئے۔

شہریارخان کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو غیر مشروط طور پر محمد عامر کا ساتھ دینا ہوگا، اظہر علی اور حفیظ کو پیار محبت سے سمجھایا اور دونوں کھلاڑیوں کی بات رکھنے کیلئے یہ بھی کہہ دیا کہ کچھ لو اور کچھ لو کی بنیاد پر معاملات طے ہوئے۔

یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جاری ٹریننگ کیمپ میں حفیظ اور اظہر علی نے عامر کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، چیئرمین بورڈ کے ایکشن لینے پر دونوں کھلاڑی کیمپ میں واپس آگئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں