بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

پی ایس ایل میں دو ٹیموں کے اضافے سے کرکٹ اوپر جائے گی، اظہر محمود

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ دو نئی ٹیموں کے اضافے سے کرکٹ اوپر جائے گی، پی ایس ایل نئی بلندیوں پر جائیگا۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ اظہر محمود کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کوکئی کھلاڑی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کے ہی شہر ہیں کوئی بھی آئے اچھا ہوگا، بڈنگ میں جو ٹیم بھی کامیاب ہوئی وہ پاکستان کی ہی ٹیم ہوگی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں توسیع کے سلسلے میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں کی جائے گی، نیلامی کی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، جس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ PSL کی تاریخ میں پہلی بار لیگ میں دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں جس کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نئی ٹیموں کے حصول کے لیے 10 معروف کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

نیلامی میں ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز، انوریکس سولر، جاز، آئی ٹو سی (i2c)، ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل اور اوزی ڈویلپرز حصہ لیں گے۔

شاہین آفریدی بولنگ کب سے شروع کریں گے؟ مداحوں کو بتادیا

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی توسیع کا فیصلہ لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، مالی استحکام اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نئی ٹیموں کے مالکان کو 10سالہ ملکیتی حقوق دئیے جائیں گے، جو لیگ کے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں