تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بس بہت ہوگیا، اظہرمشوانی کے مبینہ اغوا پرعمران خان کا شدید ردعمل

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے مبینہ اغوا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس کھلم کھلاتمام قوانین توڑ رہی ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ آج دوپہر میں اظہر مشوانی کو لاہور سے اغوا کیا گیا،اظہر مشوانی کو کہاں رکھا گیا پتہ نہیں چل رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں لکھا کہ اٹھارہ مارچ کو شبلی فراز اور عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس نےبری طرح مارا پیٹا حالانکہ دونوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حسان نیازی کو ضمانت ملنےکےفوری بعد اغوا کیا گیا،بعد میں حسان نیازی پرجھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی تاکہ لاک اپ کیاجاسکے، ان واقعات میں ملوث افسران کی تصاویرانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھیج رہاہوں۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے مبینہ اغوا پر فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغوا کیا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اظہر مشوانی کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کے قتل پر آئی جی پنجاب سمجھتےہیں کہ تنقید بھی نہ کریں تووہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -