لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹارگٹ کا دفاع کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔
ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خود کو اس صورت حال میں ڈالا ہے، ہم یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میچ میں ہماری دو اچھی پارٹنر شپس ہوئی ہیں، دوسری اننگ میں ہماری ایک دم وکٹیں گریں جس سے مشکلات ہوئیں۔
یہ پڑھیں: لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز، جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں پر 51 رنز بنالیے
اظہر محمود نے کہا کہ 17 رنز میں پانچ وکٹیں گریں اور ہماری شاٹ سلیکشن اچھی نہیں رہی، اگر ہم نے ایسی پچز پر کھیلنا ہے تو ان مشکلات پر قابو پانا ہوگا، پچز پر سیٹ ہوکر بیٹرز کو بڑی اننگز کھیلنا ہوگی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ شاہین کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر بھیجا تھا تاکہ وہ تیز رنز کریں مگر وکٹیں گرنے کے باعث ایسا نہیں کرپائے۔
واضح رہے کہ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے۔
ریکلٹن 29 اور ڈی زورزی 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 226 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ایڈن مارکرم اور ملڈر کو آؤٹ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


