پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

اظہر الدین کے قلمدان کا اعلان، اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین کو وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھانے کے بعد اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ میں توسیع اور محکموں کی تقسیم کے دوران حکومت نے اظہر الدین کو اقلیتی بہبود (Minority Welfare) کے ساتھ ساتھ پبلک انٹرپرائزز (Public Enterprises) کے محکمے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے یہ فیصلہ اقلیتی برادری کی نمائندگی کو مضبوط بنانے اور عوامی اداروں کے انتظام کو مؤثر بنانے کے مقصد سے اُٹھایا ہے۔

کانگریس رہنما اظہر الدین کو اس سے پہلے کھیلوں کے شعبے میں ان کی خدمات کے باعث عوامی مقبولیت حاصل رہی ہے، اور اب وہ پہلی مرتبہ ریاستی کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔

اظہر الدین نے پویلین سے نام ہٹائے جانے پر بڑا فیصلہ کرلیا

رپورٹس کے مطابق اقلیتی بہبود کے محکمے کے تحت وہ اسکالرشپ، روزگار اسکیموں، حج کمیٹی، وقف بورڈ، اور دیگر اقلیتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

اس کے علاوہ پبلک انٹرپرائزز کے وزیر کے طور پر وہ ریاست کے مختلف سرکاری اداروں اور کارپوریشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں