تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ازیکا ڈینیئل کی نئی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر چرچا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینیئل کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے ملک کے پرکشش مقام کی ویڈیو وائرل کرتے ہوئے مداحوں کو دل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے ملک کے بالائی علاقے کی مختصر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ازیکا قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میرا ملک بے حد خوبصورت ہے’۔

ازیکا ڈینیئل کی جانب سے شئیر ویڈیو کو صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ اللہ کرے یہ خوبصورت ملک ہمیشہ ایسے ہی آباد رہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں حیدر (بلال عباس) کی اہلیہ منال کا کردار ادا کیا تھا،مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)

Comments

- Advertisement -