جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس،سرتاج عزیز کل بھارت جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیرامور خارجہ سرتاج عزیزہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کےلیے کل بھارت جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ سارک عمل میں بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے بارے میں اپنے عزم کے باعث ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

دفتر خارجہ کےترجمان نے کہاکہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس گزشتہ ایجنڈے کا تسلسل ہوگی اورافغانستان میں استحکام لانے کے لیے ہرملک کا اپنا کردار ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آتا، عبد الباسط

نفیس ذکریا نے کہاکہ پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت افغانستان میں امن اوراستحکام کےلیے اس کے عزم کی مظہر ہے۔

مزید پڑھیں:سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان ہارٹ ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کرے گا، دفتر خارجہ

واضح رہے کہ دو روز قبل دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہناتھا کہ پاکستان بھارت میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا، پاکستان کی شرکت کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں