بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کراچی کے اذلان نے دلہن کو گدھے کا بچہ بطور تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں جانوروں سے پیار کرنے والے یوٹیوبر اذلان نے اپنی دلہن کو شادی کی خوشی میں انوکھا تحفہ دے دیا۔

دولہا نے اپنی شادی میں گدھے کے ساتھ انٹری دی جسے دیکھ کر مہمان حیران رہ گئے۔ اذلان نے دلہن کو گدھے کا بچہ بطور تحفہ دیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں اذلان اپنی دلہن سے کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو تحفہ میں گدھا ہی کیوں؟ اپنی بات کا خود ہی جواب دیتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ یہ جانور مجھے پسند ہے کیوں کہ یہ دنیا کا سب سے محنتی اور پیارا جانور ہے۔

دلہن بھی تحفہ پا کر انتہائی خوش نظر آئیں، گدھے کو خوب پیار کیا اور ساتھ میں تصاویر بھی بنوائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں