کراچی: معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے بیٹے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔
یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دوسری شادی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔
انسٹااسٹوری میں اُن کا کہنا تھا کہ ایک اہم چیز ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ بطور معروف شخصیت یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بارے میں خود بات کروں، اس سے پہلے کہ آپ کو یہ چیز کسی اور سے پتہ چلے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ کافی عجیب ہے لیکن میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں، میری اہلیہ نے اس حوالے سے رضامندی دے دی ہے۔ اس لیے میری فیملی کو ان سب سے دور رکھیں، یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔
منزہ عارف نے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دے دیا
انہوں نے اپنے مداحوں سے اپنے پیغام کے اختتام میں دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں ایک 2 سالہ بیٹی ہے۔



