معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے بیٹے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کے بیان پر وضاحت جاری کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اذلان شاہ نے کہا کہ میں نے کل رات پوسٹ شیئر کی تھی کہ میں دوبارہ شادی کررہا ہوں جس پر کافی سارے لوگوں نے کہا کہ آپ پرینک کررہے ہیں لیکن میں مذاق نہیں کررہا میں پھر سے شادی کررہا ہوں لیکن دوسری شادی نہیں کررہا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بولا تھا کہ پھر سے شادی کررہا ہوں لیکن دوسری شادی نہیں کررہا، میں وریشا کے ساتھ ہی دوبارہ شادی کررہا ہوں۔
View this post on Instagram
اہلیہ وریشا نے کہا کہ ہماری شادی کی سالگرہ آرہی ہے اور ہم اس میں دوبارہ شادی کررہے ہیں لیکن اذلان کا اعلان کرنے کا طریقہ واقعی بہت برا تھا۔
اس سے قبل انسٹااسٹوری میں اُن کا کہنا تھا کہ ایک اہم چیز ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ بطور معروف شخصیت یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بارے میں خود بات کروں، اس سے پہلے کہ آپ کو یہ چیز کسی اور سے پتہ چلے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ کافی عجیب ہے لیکن میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں، میری اہلیہ نے اس حوالے سے رضامندی دے دی ہے۔ اس لیے میری فیملی کو ان سب سے دور رکھیں، یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے اپنے پیغام کے اختتام میں دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں ایک 2 سالہ بیٹی ہے۔



