پیر, جون 8, 2026
اشتہار

لاہور: اچھرہ بازار اب پہلے سے زیادہ خوبصورت، تزئین و آرائش کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے تاریخی بازار اب صرف خریداری کے مراکز نہیں بلکہ جدید خوبصورتی، ثقافت اور شہری سہولیات کی نئی مثال بنتے جا رہے ہیں جس میں تاریخی اچھرہ بازار سب سے نمایاں ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لاہور کے تاریخی اچھرہ بازار کی تزئین و آرائش کے بعد ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقیاتی وژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایسے ہی نہیں پنجابی اپنی وزیراعلیٰ پر فخر کرتے، مریم نواز ڈیزرو کرتی ہیں بلکہ ان کی کارکردگی ہی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہر شہر اب لاہور جیسا خوبصورت نظر آئے گا، پنجاب کے عوام اپنی وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اچھرہ بازار کا نیا روپ دیکھ کر خود وہاں جانے کا دل کرتا ہے، جبکہ اس کے قبل لاہور کا انارکلی بازار، فیصل آباد کا گھنٹہ گھر بازار اور راولپنڈی کے راجہ بازار کو بھی جدید انداز میں تعمیر کیا گیا جو عوامی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے ذریعے نہ صرف تاریخی بازاروں کی اصل شناخت بحال کی جا رہی ہے بلکہ شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں سڑکوں، بازاروں، روشنیوں اور عوامی مقامات کی خوبصورتی بڑھانے کے منصوبے جاری ہیں تاکہ شہری ماحول کو مزید پرکشش اور جدید بنایا جاسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں