بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

معروف گلوکار کو قتل کی دھمکی موصول، کروڑوں روپے بھتہ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (17 جنوری 2026): معروف بھارتی گلوکار بی پراک کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے کروڑوں بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق پولیس میں درج کروائی گئی شکایت میں بتایا گیا کہ دھمکی آمیز کالز اور وائس میسج گلوکار بی پراک کے قریبی ساتھی اور دوست دلنور کو موصول ہوئے۔

شکایت کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے دلنور کو پہلا رابطہ 5 جنوری کو ایک بین الاقوامی نمبر سے مسڈ کالز موصول ہوئیں، 6 جنوری کو ایک مشکوک کال آئی جسے دلنور نے گفتگو عجیب لگنے پر منقطع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو لارنس بشنوئی گینگ کی خطرناک دھمکیاں

اس کے تھوڑی دیر بعد اسی غیر ملکی نمبر سے ایک وائس میسج موصول ہوا جس میں فون کرنے والے نے اپنی شناخت آرزو بشنوئی کے نام سے کروائی اور ایک ہفتے کے اندر 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔

شکایت کے طور پر تمام شواہد پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی پراک کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور افسران کالز کے مقام اور اس کے پیچھے ملزم کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بی پراک کا اصل نام پرتیک بچن ہے جو پنجابی اور ہندی میوزک انڈسٹری کے گلوکار، میوزک ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں