جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات کا آغاز، بھارتی یاتری شرکت نہیں کر سکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

شکرگڑھ: بابا گورو نانک کی برسی کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا تاہم بھارت کی طرف سے کرتارپور راہداری بند ہونے سے بھارتی یاتری نہیں آسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور میں بابا گورو نانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، ملک بھر سے بڑی تعداد میں یاتری دربار صاحب پہنچ رہے ہیں۔

انتظامیہ  نے بتایا کہ زائرین کی رہائش اور تواضع کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں تاکہ یاتریوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

سیلابی صورتحال کے باوجود مقامی یاتریوں کی بڑی تعداد نے تقریبات میں شرکت کی، تاہم بھارتی سرحدی بندش کے باعث اس بار بھارتی یاتری شرکت نہیں کرسکے۔

مقامی یاتریوں نے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کو کھولا جائے تاکہ بھارتی سکھ یاتری بھی برسی کی تقریبات میں شامل ہوسکیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ان کے مذہبی رسومات سے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام آج بھی پوری طرح سکھ برادری کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ایک طرف پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر آمادہ ہے لیکن دوسری جانب اپنے ہی شہریوں کو مذہبی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دے رہا، جو کہ کھلی ناانصافی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں