آسکر ایوارڈ یافتہ فلم لالا لینڈ کے بعد اسی طرز پر بنائی گئی ایک اور فلم ’بابا لینڈ‘ پیش کردی گئی جسے ہالی ووڈ کی تاریخ کی سست ترین فلم قرار دیا جارہا ہے۔
بابا لینڈ 8 گھنٹے طویل فلم ہے جس میں آپ کو صرف بھیڑیں ہی بھیڑیں نظر آئیں گی۔
اس فلم کا ٹریلر جب ریلیز کیا گیا تو اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ ذہنی تناؤ سے بھرپور دن اور بے خواب راتوں کے بعد آپ کو اپنے ذہن کو سکون دینے کی ضرورت ہے۔
فلم کے بارے میں کہا گیا کہ سلو موشن میں بنائی جانے والی یہ فلم ایک قسم کا مراقبہ ہے جسے دیکھتے ہوئے آپ کو ذہنی سکون ملے گا۔ اس دوران اگر آپ کو نیند بھی آجائے تو وہ بہت پرسکون نیند ہوگی۔
فلم کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ فلم میں سینکڑوں بھیڑیں موجود ہیں، اگر آپ کوشش کریں تو انہیں گن سکتے ہیں، لیکن اگر یہ کام آپ کو ذہنی تناؤ سے دو چار کرتا ہے تو سکون سے بیٹھ جائیں اور اسکرین پر دکھائے جانے والے سبزے اور بھیڑوں کو دیکھ کر سکون حاصل کریں۔
فلمی ناقدین نے اس فلم اور اس آئیڈیے کو نہایت بورنگ بھی قرار دیا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔