اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

بابا صدیقی کے قتل میں لارنس بشنوئی گینگ ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے فیس بک پر کی گئی پوسٹ وائرل ہے جس میں کہا گیا کہ بابا صدیقی کو سلمان خان اور انڈر ورلڈ شخصیات کے ساتھ روابط کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

ہندی زبان میں لکھی گئی پوسٹ کے مطابق ’اوم جئے شری رام، جئے بھارت! قتل کا مقصد میری دوستی کا فرض پورا کرنا تھا۔ سلمان خان! ہم یہ جنگ نہیں چاہتے تھے مگر آپ نے ہمارے بھائی کو نقصان پہنچایا۔ آج بابا صدیقی کی نام نہاد شرافت ہمشیہ کیلیے خاموش ہوگئی‘۔

- Advertisement -

’ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن جو بھی سلمان خان کی مدد کرتا ہے اسے اپنا انجام معلوم ہونا چاہیے۔ اگر ہمارے کسی بھائی کو نقصان پہنچا تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔ ہم نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا۔ جئے شری رام، جئے بھارت!‘

قبل ازیں، بابا صدیقی کو قتل کرنے والے دو گرفتار ملزمان نے دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق بدنام لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے فائرنگ کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی، ایک کا تعلق اتر پردیش جبکہ دوسرے کا ہریانہ سے ہے۔ قتل میں ملوث تیسرا ملزم تاحال فرار ہے۔

بابا صدیقی پر ممبئی کے باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے قریب حملہ کیا گیا تھا جس کے فوراً بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول کو سینے میں چار گولیاں ماری گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں