تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بابا وانگا کی 2 پیش گوئیاں سچ ثابت ہوگئیں؟

نئے سال 2022 سے متعلق بلغاریہ کے نامور مشہور نابینا نجومی بابا وانگا نے بہت سی خطرناک پیش گوئیاں کیں اور بتایا کہ 2022 میں کس چیز کی قلت ہوگی اور کونسا وائرس پھیلے گا۔

واضح رہے کہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئیاں اپنے مرنے سے قبل کی تھیں۔

پینے کے پانی کی قلت

جہاں دنیا پہلے سے ہی پانی کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی ایک حد تک سچ ثابت ہوئی کیونکہ پرتگال نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانی کے استعمال کو محدود کریں جبکہ اٹلی اس وقت 1950 کی دہائی کے بعد بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔

خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ

بابا وانگا کی 2022 سے متعلق پیش گوئی کے مطابق آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ پیشی گوئی ایک حد تک سچ ثابت ہوگئی کیونکہ ان ممالک میں اس سال شدید بارشیں ہوئیں۔

2022 میں کیا ہونے والا ہے؟ بابا وانگا کی خطرناک پیش گوئیاں

بنگلا دیش،بھارت کے شمال مشرقی حصے اور یہاں تک کہ تھائی لینڈ جیسے ممالک بھی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے۔

گزشتہ ماہ بھارت اور بنگلادیش میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 90 سے تجاوز کرگئی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں رواں سال مارچ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئیں، کوئنزلینڈ اور نیوساؤتھ ویلز میں مختلف حادثات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے۔

بابا وانگا کون تھیں اور ان کی پیش گوئیوں کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟

بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی۔

یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -