تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم گر کر سنبھل گئی، بابر اور فواد کی نصف سنچریاں

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم گر کر سنبھل گئی، ابتدائی تین وکٹیں 2 رنز پر گرنے کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے نصف سنچریاں اسکور کردیں۔

جمیکا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوسرے سیشن میں قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالیے، کپتان بابر اعظم 59 اور فواد عالم 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا صرف 2 رنز پر پاکستان کے 3 بیٹسمین پویلین چلے گئے تھے۔

پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رن بنا کر کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے جس کے بعد اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ابتدائی تین وکٹیں 2 رنز پر گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے شاندار شراکت داری قائم کی دونوں کھلاڑی بالترتیب 59 اور 55 رنز کے ساتھ کریز پرموجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیدن سلیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جمیکا میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

میزبان ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، الزاری جوزف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -