The news is by your side.

Advertisement

بابراعوان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، بابر اعوان کہتے ہیں کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے عمران خان کے اعزاز میں افطار و ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شپ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، عمران خان کا ویژن ہی نئے پاکستان کی تبدیلی کا عکاس ہے، ملک کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہی ہوگا۔

سابق وزیر قانون نے کہا کہ 21 سال کی رفاقت کے بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں، ملک میں تبدیلی گھر بیٹھے نہیں آئے گی بلکہ اس کے لیے لوگوں کو قربانیاں دینی پڑیں گی اگر مجھے اقتدار عزیز ہوتا تو 2018 تک سینیٹر شپ کے مزے لیتا۔

عمران خان نے بابر اعوان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک میں تبدیلی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، پاکستان میں ادارے مضبوط ہوں گے تب ہی تبدیلی آئے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بیورو کریسی مضبوط ہوگی تو پاکستان بھی مضبوط ہوگا، حکمران جان بوجھ کر ادارے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، گاڈ فارد نے اداروں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں