پاناما کیس، عمران خان سے معروف وکیل بابر اعوان کی ملاقات,حکمت عملی پر غور وخوص
The news is by your side.

Advertisement

پاناما کیس اب نہیں‌ دبے گا،بابر اعوان کی عمران خان کو یقین دہانی

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر تیزی سے کام کیا جائے جب کہ معروف وکیل اور سیاستدان بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی قطری خط آجائیں اب پاناما کیس کسی صورت دب نہیں سکتا۔

یہ گفتگو بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پاناماکیس کے وکیل بابر اعوان کی ملاقات کے دوران زیرِ بحث آئی، دورانِ گفتگو پاناما کیس کی رفتار اور پیش کیے گئے دلائل و ثبوت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما کیس میں اپنے وکیل بابراعوان کو اگلی سماعت کے آغاز پر اپنائی جانے والی حکمت عملی سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی بڑی شخصیت کی تلاشی لی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس مقدمے سے عوام نے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔

سربراہ تحریک انصاف نے ہدایت کی کہ پاناما کیس پر تیزی سے کام کیا جائے اور دوبارہ سماعت کے آغاز سے قبل ہی بہ طور ثبوت مواد اکٹھا کر لیا جائے جس کے لیے ٹیم کے دیگر وکلاء سے مشاورت اور معاونت بھی حاصل کی جائے تاکہ عدالت جلد از جلد فیصلہ دینے پر مجبور ہو جائے۔

اس دوران وکیل بابر اعوان نے عمران خان کو کیس کی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کیس کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے اور آئندہ مزید تحقیق اور مشاورت کے ساتھ معزز عدالت کے سامنے ثبوت رکھے جائیں گے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کو بچانے کے لیے جتنے بھی قطری خط آجائیں گے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ اب یہ معاملہ بہت آگے چلا گیا ہے اور کسی صورت دب نہیں سکے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں