پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرپارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سےبڑی ٹیلی تھون کرنے جارہے ہیں، امید ہے ہم وطن مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرپارلیمانی امور بابراعوان سے وزیرنجکاری میاں محمدسومرو کی ملاقات ہوئی ، ملاقات بابراعوان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں تازہ صورتحال اور مختلف اداروں میں ممکنہ نجکاری کےعمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

میاں محمد سومرو نے کہا کورونا کے باعث نجکاری کا عمل فی الحال معطل کیا گیا ہے، حالات معمول پر آتے ہی زیر التوا معاملات میں تیزی آجائے گی، حکومتی توجہ وباپرقابوپانے،عوام کے ریلیف پرمرکوزہے ، مشکل گھڑی میں مخیرحضرات کوبھی سامناآنے ہوگا۔

ملاقات میں پارلیمانی امور سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ، اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کیلئے پارلیمانی کارروائی شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اپوزیشن سےرابطے ہیں, جلد پارلیمنٹ کےاجلاس کاامکان ہے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرزیر التوا بلز پر قانون سازی مکمل کریں گے، کوروناوائرس کی صورتحال دیکھ کر اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔

مشیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سےبڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں، امید ہے ہم وطن مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیں گے، وزیراعظم کےعوامی ریلیف اقدامات کوعالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، بہتر حکومتی حکمت عملی ہی وباپر قابو پانے کا مؤثر طریقہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں