اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہار لند ن میں ہے، ریڈوارنٹ جاری کرکےواپس لایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہارلند ن میں ہے، اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری کرکےواپس لایا جائے اور حسین نواز اورحسن نواز کے بھی ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں
بابراعوان کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیرخزانہ لندن میں کرائے دار ہیں، نوازشریف نےاصل مجرم کوچھپایا ہواہے یا ڈرایا ہوا ہے۔ اسحاق ڈارکونوٹس جاری کرکے انٹرپول کےذریعےواپس لاناچاہیے۔
رہنماپاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ اسحاق ڈارکونوٹس جاری کرکےانٹرپول کےذریعےواپس لاناچاہیے، گاڈفادرکےدونوں بیٹوں کوبھی پاکستان لانا چاہیے، ایک طرف گاڈ فادر کہتا ہے میرےخلاف مقدمہ کیوں چلایا اور عمران خان کا مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلانےکی درخواست دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں : شریف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے، بابراعوان
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہاہے، تین مہینے گزرنے والےہیں اورٹرائل اب تک شروع ہی نہیں ہوسکا، یہ آئین اورسپریم کورٹ کی نفی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ پانامہ کیس کے تین مفرور ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔