لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت نے خود کمیشن بنایا تھا تو پھر رپورٹ شائع کرنے میں کیا قدغن ہے؟ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کےحقائق جاننا سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کاحق ہے، حکومت نےخودکمیشن بنایاتوپھر رپورٹ شائع کرنے میں کیاقدغن ہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کے متاثرین ساڑھے 3برس سے انصاف کے منتظر ہیں، آرٹیکل 19 اے شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیتاہے، حکومت رپورٹ سے متفق نہیں تو اسے ٹرائل میں جرح کرالے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حقائق پرہوتی ہے کیونکہ جج حلف اٹھاتا ہے، بسانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے۔
عمران خان کیخلاف شہبازشریف 10 ارب کےدعوے پر فوری فیصلہ چاہتے ہیں، شہبازشریف خودتو3 برس سےرپورٹ دبائےبیٹھے ہیں۔