سابق وزیر قانون بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا احترام مگر فیصلے نے ابہام میں مزید اضافہ کیا۔
سابق وزیر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ عدالت کا احترام مگر فیصلے نے ابہام میں مزید اضافہ کیا۔
بابر اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ سب جانتے ہیں پاناما کمیشن سپریم کورٹ نے بنایا تھا، سائفر سارے اداروں کو بھجوایا گیا، آزاد عدالتی کمیشن بنائے بغیر سائفر اور خودمختاری پر بڑا سوالیہ نشان رہے گا۔
سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام میں معنی خیز جملہ لکھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ داغ اچھے نہیں ہوتے۔
عدالت کا احترام مگر فیصلے نے ابہام میں مزید اضافہ کیا۔ سب جانتے ہیں پانامہ کمیشن سپریم کورٹ نے بنایا تھا۔ سائفر سارے اداروں کو بھجوایا گیا۔ آزاد عدالتی کمیشن بنائے بغیر سائفر، خودمختاری پر سب سے بڑا سوالیہ نشان رہے گا۔ یہ داغ اچھے نہیں ہوتے۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) July 14, 2022