تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

’ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے عدالت کا فیصلہ روند کر رکھ دیا‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں دی گئی رولنگ پر تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعوان نے لکھا: ’ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے سپریم کورٹ کا فیصلہ اور آرٹیکل 63 A (1) روند کر رکھ دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو سری لنکا میں بھی نہیں ہوا، پورے پاکستان کے عوام کے دل میں لاوا اُبل رہا ہے، پاکستان کے حالات اور نظام اتنے بڑے خطرے کا شکار پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

بابر اعوان نے کہ: ’آج ملک سر زمین بے آئین بنا دیا گیا‘۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ق) کے تمام 10 ووٹوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار دے کر مسترد کر دیا جس کے بعد برتری حاصل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -