تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بابر اعظم نے کئی اعزاز اپنے نام کرلیے

ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج تک ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کوئی بھی بیٹر دو بار لگاتار تین سنچریاں اسکور کرنے میں ناکام رہا ہے، لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرکے یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بابر 2 بار مسلسل 3 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان نے اس سے قبل 2016 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف مسلسل 3 سنچریاں بنائی تھیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1534609519283687427?s=20&t=HHdIoYB2hnVcCLIemVIzJw

بابر اعظم نے اس سنچری کے ساتھ ہی ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے، انہوں نے بطور کپتان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا ہے، بابر نے 13 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

 

بابر اعظم  نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں  اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری 85 ویں اننگز میں اسکورکی۔ اس سے قبل ہاشم آملہ نے 17 سنچریاں مکمل کرنے کیلئے 98، بھارت کے ویرات کوہلی نے 112 اور ڈیوڈ وارنر نے 113 اننگز کھیلی تھیں۔

Comments

- Advertisement -