تازہ ترین

شاباش کپتان: بابراعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

دبئی: کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں شاندار کارکردگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈ بابر اعظم کی جھولی میں گرنے لگے ہیں۔

’ٹی 20 ٹیم آف دا ایئر‘ کے کپتان اور ’ون ڈے ٹیم آف دے ایئر‘ کا بھی کپتان قرار دئیے جانے کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

سال دوہزار اکیس قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے لئے ناقابل فراموش رہا، ٹی ٹوئنٹی میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرنے والے کپتان نے 6میچز میں 67 کی اوسط کے ساتھ 405 رنزبنائے اور یہ اعزاز اپنے نام کیا۔بابراعظم نے 2021میں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 177 جبکہ جنوبی افریقا کےخلاف ون ڈےسیریزمیں 228رنزبنائے تھے۔

آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کے لئے بابراعظم، بنگلا دیش کے شکیب الحسن،جنوبی افریقا کے ڈیوڈمیلان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نامزد ہوئے تھے۔

کپتان کرکٹ ٹیم آف دی ایئر

اس سے قبل بیس جنوری کو آئی سی سی نے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا، مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی کا قرعہ بابر اعظم کے نام نکلا تھا، سال کی بہترین ٹیم میں بنگلہ دیش کے تین، آئرلینڈ، سری لنکا، اور جنوبی افریقا کے دو دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

رواں ماہ کی انیس تاریخ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا تھا، ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا تھا، پاکستان کے محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، دوسری جانب بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں۔

 

Comments

- Advertisement -