منگل, جون 16, 2026
اشتہار

بابر اعظم نے وہ کارنامہ انجام دے دیا جو میانداد، انضمام، یوسف اور آفریدی بھی نہ دے سکے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (2 جون 2026): اسٹار بلے باز بابر اعظم نے وہ کارنامہ انجام دے دیا جو پاکستان کے لیجنڈری کرکٹرز بھی انجام نہ دے سکے۔

پاکستان کرکٹ کے موجودہ دور کے سپر اسٹار اور ریکارڈ ساز بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں وہ کارنامہ انجام دے دیا جو اس سے قبل لیجنڈری قومی کرکٹرز جاوید میاں داد، انضمام الحق، محمد یوسف اور شاہد آفریدی بھی انجام نہ دے سکے۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار 64 رنز کی اننگ کھیل کر SENA ممالک کیخلاف تمام فارمیٹس میں 9000 رنز مکمل کر لیے اور وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

بابر اعظم اب تک ان چاروں ممالک کے خلاف 45.94 کی اوسط سے 9006 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

اس فہرست میں انضمام الحق 39.53 کی اوسط سے 8224 رنز بنا کر دوسرے، جاوید میانداد 49.69 کی اوسط سے 7902 رنز بنا کر تیسرے جب کہ محمد یوسف 39.80 کی اوسط سے 7085 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

’’AI‘‘ نے بابر اعظم کو ’’استاد بابر نصرت‘‘ بنا دیا، گانا سنیے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں