جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (16 نومبر 2025): پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم طویل عرصہ بعد فارم میں واپس آئے اور متعدد ریکارڈز کے ساتھ منفرد ریکارڈ بھی بنا لیا۔

پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے کیریئر کی 20 ویں سنچری اسکور کی تھی۔

اس ناقابل شکست اننگ کے ساتھ انہوں نے نہ صرف سعید انور کا 20 سنچریوں کا ملکی ریکارد برابر کیا تھا بلکہ ویوین رچرڈز، جاوید میانداد، جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک منفرد ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور پاکستان کے ون ڈے کے سب سے کامیاب بلے باز انضمام الحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم اس اننگ کی بدولت پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ مرتبہ ٹاپ اسکورر رہنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

اسٹار بیٹر نے جب سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کی تو یہ کسی بی پاکستانی بلے باز کی کرکٹ کے تمام فارمیٹ کی اننگز میں 100 ویں بار ٹاپ اسکور تھا۔

اس سے قبل یہ اعزاز انضمام الحق کے پاس تھا جو کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں 99 بار اننگز میں ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب بلے باز یونس خان 84 اور سعید انور 81 بار اننگز میں ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔

بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ‌ برابر میانداد، جے سوریا، ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں