پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 15000 انٹرنیشنل رنز مکمل کرکے لیجنڈ بیٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
بابر نے 23واں رن وائیڈ مڈ آن کی طرف بیون فورٹین کی گیند پر لیا اور انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 15000 رنز مکمل کیے۔
انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد کے بعد بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق کپتان انضمام الحق نے 547 اننگز میں 20541 رنز بنائے ہیں اور وہ سرفہرست ہیں، اس کے بعد یونس خان 17790، محمد یوسف نے 17134 اور جاوید میانداد نے 16213 رنز بنائے ہیں۔
یہ پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی
بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 32 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں پانچ چوکے شامل تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔


