بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

گال: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے گال ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ دوسری اننگ میں 30 رنز اسکور کرکے سرانجام دیا۔

بابر اعظم نے 41 ویں ٹیسٹ کی 73 اننگز میں 3 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے 19 ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 3 ہزار رنز بنانے کا اعزاز جاوید میانداد اور محمد یوسف کے پاس ہے، دونوں سابق کرکٹرز نے یہ کارنامی 67 اننگز میں سر انجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر نے پھر کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

خیال رہے کہ اسی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں