تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بابر اعظم آئی سی سی کی ’’ون ڈے ٹیم‘‘ کے بھی کپتان مقرر

آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے اور کپتانی کا تاج قومی کپتان بابر اعظم کے سر پر سجایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے جس کا کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم کے دیگر اراکین میں ٹریوس ہیڈ، شائی ہوپ، شریاس آئیر، ٹام لیتھم، سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

آئی سی سی کی منتخب کردہ ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں ان کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے دو دو کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جب کہ بنگلہ دیش اور زمبابوے سے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے 2 کھلاڑی بھی شامل

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز مینز ٹی 20 ٹیم کا بھی اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کے دو کھلاڑی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -