ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

بابر اعظم اور امام الحق عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ کے سابق کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بلے باز امام الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے بابر اعظم کے بھائی نے امام الحق اور بابر کی احرام میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں وہ خود بھی احرام باندھے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 ختم ہوئی ہے جس میں بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں