تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

بابر اور رضوان نے کمال کر دیا، نئی تاریخ بنا ڈالی

پاکستان کے دو کھلاڑی دنیا بھر کی تمام جوڑیوں پر بھاری پڑ گئے۔ کیویز کیخلاف بابراعظم اور محمدرضوان نے سنچری شراکت بنائی اور میگا ایونٹ کی تاریخ میں تیسری بار یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی جوڑی بن گئی۔

بابراعظم اور رضوان نے ایک بار پھر دنیا کی تمام جوڑیوں سے بہترین اوپننگ جوڑی ہونے کا ثبوت دے دیا۔
بڑے میچ میں بڑی پارٹنرشپ لگا کر اوپننگ جوڑی فارم میں آگئی۔ سڈنی میں تاریخ بھی بنائی اور تیسری بار ریکارڈ سنچری شراکت سے دھاک بٹھائی۔

بابر اور رضوان یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی جوڑی بن گئی۔ نیٹ ورلڈکپ 2021 میں بھارت کے خلاف اور نیمبیا کے خلاف میچ میں بھی اس جوڑی نے سنچری پارٹنرشپ بنا کر کمال دکھایا تھا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 51 اننگز میں اوپننگ کی اور 2509 رنز بنائے جس میں 9 سنچری پارٹنرشپ اور 9 ہی ففٹی پارٹنرشپ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -