تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بابر اعظم اور محمد رضوان کی ویڈیو وائرل

مانچسٹر: قومی ٹیم کے کپتان اور محمد رضوان کی دوران میچ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیٹنگ کوچ یونس خان نے یاسر شاہ کے بال سنوارے تو آج وکٹ کیپر رضوان نے ٹی ٹوینٹی کپتان بابر اعظم کے کندھے دبائے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انگلیںڈ کے خلاف میچ کے دوران محمد رضوان ڈگ آؤٹ میں بابر اعظم کے کانددھے دباتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی، کچھ لوگوں نے اسے رضوان کی جانب سے کپتان کو خوش کرنے کی کوشش بھی قرار دیا۔

Image

مزید پڑھیں: یونس خان کے ساتھ ویڈیو وائرل، یاسر شاہ کا ردعمل آگیا

واضح رہے کہ اس سے قبل یونس خان کی یاسر شاہ کے بال بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر یاسر شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یونس خان کےساتھ وقت گزار کر اچھا لگتا ہے، یونس خان مجھ سےاپنےبچوں کی طرح محبت کرتےہیں۔

یاسر شاہ نے کہا تھا کہ جس طرح انہوں نے میرےبال بنائے وہ صرف اپنے بیٹے کے بناتے ہیں جس وقت وہ بال بنا رہے تھے اندازہ نہیں تھاکہ کوئی ویڈیو بنا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -