اشتہار

بابر اعظم نے ڈک پر آؤٹ ہوکر عمر اکمل اور صائم ایوب کا منفی ریکارڈ برابر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف ڈک پر آؤٹ ہوکر عمر اکمل اور صائم ایوب کا منفی ریکارڈ برابر کردیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا کے خلاف 185 رنز کے تعاقب کے دوران بابر اعظم 2 گیندوں پر صفر پر چمیرا کی اندر آتی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

31 سالہ بیٹر ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ عمر اکمل اور صائم ایوب بھی 10 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوچکے ہیں۔

سابق اسٹار آل راؤنڈ شاہد آفریدی بھی 8 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

کامران اکمل 7 اور محمد حفیظ بھی اتنی ہی مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں