اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

بابر اعظم کا ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور عالمی ریکارڈ پر قبضہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (2 نومبر 2025): پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے تیسرے ٹی 20 میں صرف میچ وننگ اننگ ہی نہیں کھیلی بلکہ ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیل کر سیریز کو دو، ایک سے پاکستان کے نام کرایا۔

لیکن مسلسل دوسرے میچ میں بابر اعظم نے دوسرا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ گزشتہ روز بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی 40 ویں نصف سنچری اسکور کی۔ وہ اب ٹی 20 میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

تجربہ کار قومی بلے باز نے بھارت کے لیجنڈری بلے باز روہت کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔ جنہوں نے 125 میچ کھیل کر 39 مرتبہ 50 پلس اسکور کیا ہوا ہے۔ بابر اعظم کو ان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 131 میچز کا سہارا لینا پڑا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کامیاب ترین بلے باز کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

سابق پاکستان کپتان اب 4302 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر روہت شرما اور ویرات کوہلی ہیں۔ تاہم دونوں ہی ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

اس فہرست میں موجودہ کرکٹرز میں بابر اعظم کے سب سے قریب ترین جوز بٹلر ہیں جنہوں نے 3869 رنز بنا رکھے ہیں۔

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کے سب سے کامیاب بلے باز بن گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں