جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

اسمتھ کا سنگل لینے سے انکار، بابر اعظم ناراض ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں اسٹیو اسمتھ نے آخری گیند پر بابر اعظم کو اسٹرائیک دینے سے انکار کردیا جس پر وہ ناراض نظر آئے۔

بگ بیش لیگ کے 37ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کی جانب سے دیا جانے والا 190 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسٹیو اسمتھ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ نے 141 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی، بابر اعظم 39 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 7 چوکے لگائے۔

اسٹیو اسمتھ کی 42 گیندوں کی 100 رنز کی برق رفتار اننگز میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

تاہم میچ کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو اسٹرائیک دینے سے انکار کیا جس پر وہ ناراض دکھائی دیے۔

بابر اعظم 11 ویں اوور میں مسلسل 3  ڈاٹ بالز کھیل چکے تھے اور آخری گیند پرسنگل لے کر اگلے اوور میں دوبارہ اسٹرائیک  لینے کے خواہاں تھے۔

اسٹیو اسمتھ نے اگلے اوور میں 4چھکے اور چوکے کی مدد سے  اوور میں ریکارڈ 32 رنز بٹورے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں