جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

کرکٹ کے میدان سے اہم خبر: آؤٹ آف فارم بابر اعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (11 مارچ 2026): طویل عرصے سے خراب فارم کا شکار پاکستان کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جو تقریباً ڈھائی سال سے خراب فارم کا شکار ہیں اور کئی مواقع ملنے اور آئی سی سی ایونٹ کھیلنے کے باوجود ان کی پرانی فارم واپس نہیں آ سکی ہے۔

اب اسٹار بیٹر نے اہم فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم منیجمنٹ نے انہیں کرکٹ سے تھوڑا وقفہ لینے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اطلاعات یہ ہیں کہ اس وقفے کے دوران بابر اعظم نے پی ایس ایل کو ہدف رکھتے ہوئے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے اور وہ انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

لاہور وائٹس بابر اعظم کی عدم دستیابی کی اطلاع دے دی گئی ہے اور بیٹر نے پرانی بیٹنگ ٹیکنیک کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ بابر اعظم فارم کی بحالی کے لیے نیشنل ٹی 20 کپ کھیلیں گے اور لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔

بابر اعظم پی ایس 11 میں پشاور زلمی کا حصہ ہیں اور وہ ٹیم کے لیے اوپننگ کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں