جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

’کوور ڈرائیو کنگ کو سالگرہ مبارک‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 27ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 27 برس کے ہوگئے، دبئی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر بابر کو خوبصورت کیک پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، لارڈز کرکٹ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

کرکٹ کی دنیا میں بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ کا لوہا منوایا وہ ون ڈے رینکنگ میں پہلے اور ٹی ٹوینٹی میں دوسرے نمبر موجود ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی ساتویں پوزیشن ہے۔

آئی سی سی ووٹنگ میں بھی بابر اعظم کو ’کوور ڈرائیو‘ کا کنگ قرار دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک بوبی، اپنی زندگی کا ایک اور سال صحت اور خوشیوں کے ساتھ منائیں۔

واضح رہے کہ بابر عظم اب تک 35 ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوینٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے یو اے ای پہنچ گئی، بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سپورٹ کریں، دعا کریں، اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

بابر اعظم نے یو اے ای روانگی سے قبل ٹویٹر پر ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ سب کی سپورٹ ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، اپنی ٹیم کا ساتھ دیں، دعا کے ساتھ کامیابی پر یقین رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں