کراچی: کراچی کنگز کے بیٹسمین بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے اعزاز اپنے نام کرلیا، اس سے یہ اعزاز پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل کے پاس تھا۔
بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 24 رنز بنا کر پشاور زلمی کے کامران اکمل کو رنز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑا۔
کراچی کنگز کے بابر اعظم کے پی ایس ایل میں 1540 رنز بنا کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ کامران اکمل 1537 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی، فاسٹ بولر ارشد اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 121 رنز بنائے، کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 24 دسمبر کو کھیلے گی۔
پی ایس ایل میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔