ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا منفی ریکارڈ توڑ دیا۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور انہوں نے شاہد آفریدی کا صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں میچ وننگ نصف سنچری اسکور کی تھی۔

تاہم زمبابوے کے خلاف آج کے میچ میں وہ تین گیندیں کھیل کر بریڈ ایونز کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے امپائر کال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

31 سالہ بیٹر ٹی 20 انٹرنیشنل میں 9 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوچکے ہیں جبکہ شاہد آفریدی 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عمر اکمل کے نام ہے جو 10 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوچکے ہیں اس کے بعد صائم ایوب وہ بھی 10 مرتبہ کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

کامران اکمل 7 اور محمد حفیظ بھی اتنی ہی مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں